بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹيوب لائٹ میں
جادوگر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر کبیر خان ان
دنوں سلمان خان کو لے کر فلم ٹيوب لائٹ بنا رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے
علاوہ چینی اداکارہ جو جو، اور سہیل خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم
کی کہانی ہند-چین جنگ کے دوران ہونے والی محبت کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم سے منسلک ذرائع کی مانیں تو اس میں شاہ رخ کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔
دونوں ستارے دس سال بعد کسی فلم میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 2007 میں دونوں
نے شاہ رخ کے ہوم پروڈکشن کی فلم 'اوم شانتی اوم میں ساتھ کام کیا تھا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ
میں سلمان خان اور کبیر خان کی محبت میں ٹيوب لائٹ کی
اسپیشل کیمیو کر رہا ہوں۔ میں فلم میں ایک اسپیشل رول کر رہا ہوں .. سلمان
میرے بہت اچھے دوست ہیں .. اور کبیر خان کو میں کالج کے دنوں سے جانتا ہوں
۔
میں یہ ان کی محبت میں کر رہا ہوں۔ شاہ رخ نے بتایا کہ ان کا لکُ ٹیسٹ بھی
ہو چکا ہے اب شوٹنگ ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹيوب لائٹ میں شاہ رخ جادوگر کے
کردار میں نظر آئیں گے۔ جو کہ فلم کی کہانی میں ایک نیا موڑ لے آئے گا۔
فلم میں شاہ رخ کا کردار ہر قدم پر سلمان کی مدد کرنے والا ہو گا، جس کے
ذریعہ سلمان اپنے کھوئے ہوئے بھائی (سہیل خان) کو تلاش کرپائیں گے۔ یہ فلم
اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔